تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کا قطر پر حملے کے بعد مشترکہ بیان سامنے آ گیا۔
اپنے مشترکہ بیان میں نیتن یاہو اور کارٹز نے دوحہ حملے کو مکمل طور پر جائزقرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ دوحہ حملہ مشرقی بیت المقدس فائرنگ کا ردعمل تھا۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس قیادت نے 7 اکتوبر کے حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، دوحہ میں نشانہ بنائے گئے افراد دہشت گردی کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ حماس کی سیاسی قیادت نے دہشتگردی بند نہیں کی، دوحہ حملہ قومی دفاع کے تحت کیا گیا۔