اسرائیلی وزیراعظم کا فلسطینیوں کو فوری طور پر غزہ سے نکلنے کا حکم

Published On 09 September,2025 05:18 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ فوری طور پر نکل جائیں۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ کے شہریوں کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں تمام بلند عمارتوں کو تباہ کر دے گی، غزہ میں بڑے زمینی آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں، فضائی حملے بھی مزید تیز کریں گے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کے معاملے پر اسرائیل پر تنقید کرنے والے سینئر ہسپانوی حکام پر اسرائیل میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تل ابیب سے اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سپین کی نائب وزیر اعظم اور وزیر محنت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں رکھے گا۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید کہا تھا کہ سپین کی نائب وزیراعظم اور وزیر محنت یولاندا ڈائز پر اسرائیل میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی، یہ پابندیاں سپین کی وزیر برائے یوتھ اینڈ چلڈرن پر بھی لگائی جائیں گی۔