برسلز: (دنیا نیوز) اسرائیلی مظالم کے خلاف برسلز میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔
مظاہرین نے یورپی کمیشن کے ہیڈ کوارٹرز کی طرف مارچ کیا، اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کیا، اٹلی کے شہر میلان میں بھی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔
تل ابیب میں اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ کرنے کا مطالبہ کیا، واضح رہے کہ لندن میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی تھی، پولیس نے890مظاہرین کو حراست میں لے لیا تھا۔