واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو آخری وارننگ دے دی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی مغوی فوری رہا کئے جائیں، ہر کوئی مغویوں کی رہائی اور اس کی جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، اسرائیل میری شرائط مان چکا ہے، اب حماس کی باری ہے، ان شرائط کو قبول کرے، شرائط قبول نہ کرنے پر حماس کو خطرناک نتائج سے خبردار کر رہا ہوں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ میری آخری وارننگ ہے اس کے بعد کوئی وارننگ نہیں دوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے غزہ کے حوالے سے جلد کوئی معاہدہ ہو جائے گا، 20 زندہ لوگ اور تقریباً38لاشیں حماس کے قبضے میں ہیں، جنوبی کوریا کے ساتھ ہمارے تعلقات بہترین ہیں، روس یوکرین کی صورتحال پر خوش نہیں ہوں۔
امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر سے جلد بات کروں گا، روس یوکرین جنگ میں ہر ہفتے 7 ہزار لوگ مارے جا رہے ہیں، ہم نے دنیا میں7جنگیں رکوائی ہیں، تمام جنگیں وہ تھیں جن کو روکنا ناممکن تھا، تمام فریقین سیٹل ہیں اور وہ خوشی خوشی رہ رہے ہیں۔
حماس نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ثالثوں کے ذریعے کچھ تجاویز موصول ہوئی ہیں، جنگ بندی معاہدے کیلئے امریکی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔