اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیل کی فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے بیان کی سخت مذمت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسے تمام اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، یہ اقدام خطے کے امن اور استحکام کو واضح خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی ان کی زمین سے جبری نقل مکانی انسانی حقوق کی پامالی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرے۔