غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں پر مظالم میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی فورسز کے غزہ میں حملے جاری رہے۔
صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں 7 بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، شہدا کی مجموعی تعداد 64 ہزار 300 ہوگئی،1 لاکھ 61 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہو چکے، فلسطینی وزارت صحت نے انکشاف کیا کہ 64 ہزار سے زائد شہدا میں 30 فیصد بچے شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی کے 40 فیصد حصے کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترجمان اسرائیلی فوج بریگیڈیئر جنرل ڈیفرین کا کہنا تھا کہ آپریشن رائزنگ لائن جارحانہ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، ٹنل نیٹ ورکس اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنارہے ہیں۔
بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین کا مزید کہنا تھا کہ ہم حماس کے سارے انفراسٹرکچرز کو تباہ کرنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ جمعرات کے روز ہم اس علاقے کا چالیس فیصد حصہ کنٹرول کر چکے ہیں۔