قابض اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 65 فلسطینی شہید

Published On 09 September,2025 01:27 am

غزہ: (دنیا نیوز) قابض اسرائیل کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

صیہونی فورسز کے حملوں میں24 گھنٹے کے دوران مزید 65 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوگئے، شہدا میں امداد کے متلاشی 14 افراد بھی شامل ہیں، فاقہ کشی سے مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات 393 ہو گئیں۔

غزہ میں شہداکی مجموعی تعداد64 ہزار 522 ہوگئی،1لاکھ 63 ہزار 96 زخمی ہوچکے، اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں غذائی بحران مکمل انسانی تباہی میں بدل چکاہے، غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن، ادویات اور خوراک کی قلت برقرار ہے۔