جنیوا: (دنیا نیوز) قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد جنیوا میں اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔
یو این ہائی کمشنر نے حملے کو علاقائی امن و استحکام کے لئے خطرہ قرار دے دیا، پاکستان، مراکش اور کویت سمیت کئی ممالک نے اسرائیلی اقدام کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا، پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کویت نے کہا اسرائیل مسلسل عالمی اصول پامال کر رہا ہے، عرب رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اس اقدام پر عالمی سطح پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔