ایران نے میزائل پروگرام پر امریکی تنقید مسترد کر دی

Published On 20 September,2025 02:54 am

تہران: (ویب ڈیسک) ایران نے میزائل پروگرام پر امریکی تنقید مسترد کردی۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ لغو باتیں کر رہے تھے اور امریکا کو ایسی قوم کی دفاعی صلاحیتوں پر تبصرہ نہیں کرنا چاہئے جس نے کسی بھی قیمت پر اپنی آزادی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کر رکھا ہو۔

انہوں نے اسرائیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میزائل پروگرام ایران کے غیر ملکیوں بشمول امریکہ اور صیہونی حکومت کے لالچ، جارحیت اور حملوں کے خلاف کھڑے ہونے کا ذریعہ تھا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے شدید تنقید کرتے ہوئے ایران کے میزائل پروگرام کو ’’ناقابلِ قبول خطرہ‘‘ قرار دیا تھا۔