اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی

Published On 19 September,2025 08:54 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) یواین سکیورٹی کونسل نے ایران پر پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی۔

خبر ایجنسی کے مطابق یواین سکیورٹی کونسل نے ایران پراقتصادی پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران پر نئی پابندیاں روکنے کے حق میں 4 ممالک نے ووٹ دیا، 9 ممالک نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی جبکہ دوممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان، روس، چین اور الجزائر نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، ایران نے یو این سکیورٹی کونسل کے فیصلے کو سیاسی جانبداری قرار دے دیا۔