صیہونی فورسز کی بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر وحشیانہ بمباری، مزید 75 شہید

Published On 22 September,2025 01:41 am

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ پر قیامت، اسرائیلی فورسز کی دہشتگردی میں کمی نہ آسکی۔

صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی گئی، 24 گھنٹوں میں مزید 75 فلسطینی شہید جبکہ 304 افراد زخمی ہوئے ہوگئے۔

غذائی قلت اور علاج کی کمی کی وجہ سے 3 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی، شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 283 ہوگئی، 1 لاکھ 66 ہزار 575 فلسطینی زخمی ہو چکے۔

اسرائیل نے زمینی پیش قدمی تیز کر دی، بلند رہائشی عمارتیں منہدم کرنے کا سلسلہ جاری رہا، اسرائیلی افواج نے 2 ہفتوں میں 20 ٹاور بلاکس تباہ کر دیئے،غزہ میں 6 لاکھ سے زائد شہری محصور ہوگئے، بنیادی سہولیات ناپید ہوگئیں۔