دنیا میں انصاف، امن اور برابری کو فروغ دینا ہوگا: انتونیو گوتریس

Published On 22 September,2025 07:18 pm

جنیوا: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ دنیا میں انصاف، امن اور برابری کو فروغ دینا ہوگا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ سب کیلئے ہے، صرف طاقتوروں کیلئے نہیں، اقوام متحدہ کو مضبوط، مؤثر اور سب کے لیے بنانا ہوگا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فلسطین میں جنگ رکنی چاہیے، انسانی جانیں بچانا سب کی ذمہ داری ہے، یوکرین، فلسطین، افریقہ سمیت کئی خطے جنگ کی لپیٹ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے دو ریاستی حل کیلئے اقوام متحدہ کی سربراہی کانفرنس آج ہوگی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی عالمی بحران ہے، دنیا متحد ہوکر مقابلہ کرے، عالمی رہنماؤں کو منافقت چھوڑ کر انصاف کرنا ہوگا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کو قرضوں سے نجات دلانا وقت کی ضرورت ہے، عالمی امن کا خواب تبھی ممکن ہے جب ہم متحد ہوں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اقوام متحدہ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔