فلسطینی صدر محمود عباس کا حماس سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ

Published On 23 September,2025 03:19 am

غزہ: (دنیا نیوز) فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ حماس کو فلسطین اتھارٹی کے سامنے ہتھیار ڈالنا ہوں گے۔

فلسطینی صدرمحمود عباس نے ویڈیو لنک سے خطاب میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حماس کا گورننس میں کوئی کردار نہیں ہوگا، ہمیں غزہ میں امداد کی ضرورت ہے، قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہئے۔

محمود عباس نے مصر اور قطر کی جانب سے ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

واضح رہے کہ ترک صدر طیب اردوگان کا بھی کہنا تھا کہ غزہ میں2 سال سے جاری مظالم کا سلسلہ بند ہونا چاہئے، جنگ بندی، اسرائیلی فورسز کا انخلا اور غزہ میں امداد کی فراہمی ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا، قیام امن کیلئے آزاد فلسطینی ریاست ضروری ہے۔