مانچسٹر: (دنیا نیوز) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہجوم پر گاڑی چڑھانے اور چاقو زانی کے واقعہ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے یہودی عبادت گاہ کے باہر ہجوم پر گاڑی چڑھا ئی، پھر چاقو سے وار کیے، حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، کچھ کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ مانچسٹر کے علاقے ہیٹن پارک میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق عبادت گاہ کے باہر اچانک حملہ کیا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر ہے اور علاقے کو گھیرے میں لیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری، حملے کے محرکات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حملہ ممکنہ طور پر نفرت پر مبنی جرم ہو سکتا ہے، وزیراعظم برطانیہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سکیورٹی اجلاس طلب کر لیا۔