برطانوی وزیراعظم نے ڈیجیٹل آئی ڈی سکیم کا اعلان کردیا

Published On 26 September,2025 10:59 pm

لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے ڈیجیٹل آئی ڈی سکیم کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم نے ڈیجیٹل آئی ڈی کا اعلان لندن میں گلوبل پروگریس ایکشن سمٹ میں خطاب کے دوران کیا گیا۔

سر کیئر سٹارمر نے کہا کہ ڈیجیٹل آئی ڈی سے برطانیہ میں قیام اور کام کرنے کے حق کو چیک کیا جاسکے گا، کسی بھی نوکری کے آغاز کے وقت ڈیجیٹل آئی ڈی دکھانا لازمی ہوگی۔

برطانوی میدیا کے مطابق ڈیجیٹل آئی ڈی ہر وقت ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی، ڈیجیٹل آئی ڈی لوگوں کے فون میں کنٹیکٹ لیس کارڈ کی طرح کام کرے گی۔

برطانوی میدیا کے مطابق برطانوی شہریوں اور قانونی طور پر مقیم افراد کیلئے ڈیجیٹل آئی ڈی مفت ہوگی۔ ٹیک ترجمان لب ڈیم ایم پی وکٹوریہ کوپنز نے کہا لازمی ڈیجیٹل آئی ڈی کی حمایت نہیں کریں گے۔

ترجمان ریفارم یوکے نے کہا منصوبہ ووٹرز کو بے وقوف بنانے کی مذموم چال ہے، میڈیا رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کے سبب دباؤ کا شکار ہے، لیبر کے اقتدار میں آنے کے بعد 50 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن برطانیہ آچکے ہیں۔