وارس: (دنیا نیوز) برطانوی جنگی طیاروں نے پولینڈ کی فضاؤں میں پہلی دفاعی پرواز مکمل کر لی۔
برطانوی جنگی طیاروں کی پروازیں نیٹو کے مشن ’’ایسٹرن سینٹری‘‘ کے تحت تھیں، برطانوی چیف آف دی ایئر سٹاف نے کہا کہ برطانیہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مکمل طور پر تیار اور مضبوطی سے کھڑا ہے۔
واضح رہے چند روز قبل روسی ڈرون نیٹو رکن ملک پولینڈ کی حدود میں آ گیا تھا۔