وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

Published On 18 September,2025 09:39 pm

لندن: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف برطانیہ کے 4 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے جنیوا میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی عیادت کیلئے قیام کیا، نوازشریف کا آئندہ چند روز میں لندن آنے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے وفد میں وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف اور عطا تارڑ شامل ہیں، شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران اعلیٰ برطانوی حکام سے ملاقات کریں گے۔

شہبازشریف پاکستانی بزنس وکمیونٹی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی کمیونٹی کے کنونشن سے خطاب کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہو جائیں گے۔