وزیراعظم شہباز شریف کے ہتک عزت دعویٰ کیس کا تحریری حکم جاری

Published On 18 September,2025 10:44 am

لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ کیس میں تحریری حکم جاری کردیا، ایڈیشنل سیشن جج یلماز غنی نے گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری حکم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر جرح مکمل ہوچکی ہے، آئندہ سماعت پر بقیہ گواہوں کو جرح کے لیے پیش کیا جائے گا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ دونوں فریقین 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں پیش ہوں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔