برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کیساتھ سفارتی رابطے، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان

Published On 30 September,2025 02:29 am

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے کہاہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر پابندیوں کے بعد مشترکہ بیان میں کہا ایران اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہے، ایران جوہری تحفظ کی طے کردہ قانونی پابندیوں کی پاسداری کرے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر یو این کی معاشی، ہتھیاروں کی پابندیوں کا گزشتہ رات سے دوبارہ اطلاق ہوا ہے۔