پیوٹن اور نیتن یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور ٹرمپ امن منصوبے پر تبادلہ خیال

Published On 07 October,2025 03:32 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

روسی صدر پیوٹن اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے درمیان رابطے کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال، ٹرمپ کے امن منصوبے پر گفتگو ہوئی۔

روسی صدر نے کہا روس مشرق وسطیٰ میں فلسطینی ریاست کے حق میں ہے، امید ہے غزہ میں امن کیلئے ٹرمپ پلان پر عمل درآمد ہوگا، دونوں رہنماؤں نے ایرانی ایٹمی پروگرام کا بات چیت سے حل نکالنے پر زور دیا۔

روسی صدر پیوٹن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان شام میں مزید استحکام پر بھی گفتگو کی گئی۔