حماس عالمی نگرانی میں ہتھیار اداروں کے حوالے کرنے پر رضا مند

Published On 07 October,2025 01:28 am

غزہ: (دنیا نیوز) حماس عالمی نگرانی میں ہتھیار اداروں کے حوالے کرنے پر راضی ہوگئی۔

حماس نے فلسطینی اور مصری کمیٹی کو ہتھیار دینے پر رضامندی ظاہر کر دی، مصر کے ذریعے مخصوص علاقوں میں فضائی بمباری روکنے کی درخواست کی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلیوں کی لاشیں جمع کرنا بھی شروع کر دیں، زندہ یرغمالیوں کی حوالگی ایک مرحلے میں ہوگی، حماس کو قطر کے ذریعے امریکا کی ضمانتیں حاصل ہوئیں، ضمانتوں میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مستقل انخلا شامل ہے۔

عرب میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ حماس نے ثالثوں کو لاشوں اور یرغمالیوں کی فہرست بھی فراہم کر دی ہے۔