ڈھاکہ: (دنیا نیوز) ڈھاکہ ہوائی اڈے کے کارگو سیکشن میں شدید آتشزدگی کے باعث تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 فائر فائٹنگ یونٹس آگ بجھانے میں مصروف ہیں، یہ بنگلہ دیش میں پانچ دن میں آگ لگنے کا تیسرا بڑا واقعہ ہے۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق آتشزدگی میں تمام طیارے محفوظ ہیں، آگ لگنے کی وجہ جاننے کیلئے تفتیش جاری ہے۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں سیاسی چارٹر کے خلاف ڈھاکہ میں مظاہرے، جھڑپیں اور ہنگامے جاری ہیں، مظاہرین نے سیاسی اصلاحات اور فلاح و بہبود پروگراموں کی مزید ضمانتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں گاڑیاں قبضے میں لے لیں، عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے فروری 2026 میں عام انتخابات کا اعلان کیا ہے۔