سعودیہ: ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 ریکروٹنگ ایجنسیاں سیل، 27 کے لائسنس منسوخ

Published On 21 October,2025 03:39 am

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی وزارتِ افرادی قوت نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 10 ریکروٹنگ ایجنسیوں کو سیل اور 27 کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ افرادی قوت کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ روز رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 37 ریکروٹنگ ایجنسیوں میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔

مقررہ ضوابط پرعمل درآمد نہ کرنے والی 10 ایجنسیوں کو سیل جبکہ 27 ایجنسیوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے، دی گئی مہلت کے دوران خلاف ورزیوں کو درست نہیں کیا تھا۔

ریکارڈ کی جانے والی خلاف ورزیوں میں صارفین کی شکایات پرتوجہ نہ دینا، ریکروٹننگ کے ضوابط پرعمل نہ کرنا اور صارفین کو واپس کی جانے والی رقم میں تاخیر کرنا شامل تھا۔

وزارت کا کہنا ہے کہ افرادی قوت کی ایجنسیوں کی نگرانی کا عمل مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جاتا ہے، تفتیشی ٹیمیں معمولی سے معمولی خلاف ورزی کو بھی ریکارڈ کرتی ہیں۔