سعودی عرب او آئی سی ممالک کے آبی وسائل کے وزراء کی کانفرنس کی میزبانی کریگا

Published On 12 October,2025 09:14 pm

جدہ: (ویب ڈیسک) سعودی عرب اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) ممالک کے آبی وسائل کے وزراء کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

جدہ میں او آئی سی ذرائع کے مطابق آبی وسائل کے وزراء کی کانفرنس 20 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

او آئی سی ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد او آئی سی کے رکن ملکوں کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

سعودی عرب نے 60 سے زیادہ ملکوں میں 200 سے زیادہ آبی منصوبوں کو 6 ارب ڈالرز فراہم کیے ہیں، سعودی عرب ورلڈ واٹر کونسل کے تعاون سے ورلڈ واٹر فورم 2027ء کی میزبانی کی بھی تیاری کر رہا ہے۔