کوسٹا ریکا میں 5.9 ، ارجنٹائن میں 5.7 شدت کا زلزلہ

Published On 23 October,2025 02:56 am

بیجنگ: (ویب ڈیسک) بحرالکاحل کے ساحل پر واقع ممالک کوسٹا ریکا میں بدھ کو 5.9 اور ارجنٹائن میں 5.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کی کہ کوسٹا ریکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 57 منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کا مرکز 9.27 درجے شمالی عرض بلد اور 84.39 درجے مغربی طول بلد پر واقع تھا جبکہ اس کی گہرائی صرف 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ارجنٹائن کے صوبہ لا ریوجا میں بھی بدھ کے روز 5.7 شدت کا زلزلہ آیا، جرمن ریسرچ سینٹر برائے جیوسائنسز نے رپورٹ میں بتایاکہ زلزلے کی گہرائی 122 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تاہم فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔