غزہ: (دنیا نیوز) اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات میں فضائی حملہ کر دیا۔
اسرائیل کی جانب سے غزہ میں تازہ حملے کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں، صیہونی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس نے حملے میں فلسطینی تنظیم کے رکن کو نشانہ بنایا۔
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہفتے کی صبح سے اب تک غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے کم از کم 6 فلسطینی زخمی ہوئے، دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے۔
خیال رہے کہ غزہ امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں، فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار 382 زخمی ہوئے ہیں۔



