اندھرا پردیش:(دنیا نیوز) بھارت کے آندھرا پردیش میں مندر میں بھگدڑ مچنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھگدڑ مندر انتظامات میں نااہلی اور اچانک ہجوم بڑھنے سے مچی جس میں 9 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، واقعہ کے وقت بڑی تعداد میں لوگ مذہبی رسومات کیلئے مندر پہنچے تھے جہاں انتظامیہ کنٹرول کرنے میں بےبس ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ بھگڈر کے دوران لوگ ایک دوسرے پر گرتے گئے اور افراتفری پھیل گئی، زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ حادثے کے بعد مندر کے اردگرد خوف و ہراس کی فضا قائم ہوگئی، حکام نے واقعے کی تحقیقات اور حالات معمول پر لانے کا حکم دے دیا۔

			
			
			
			
			
			
			
			
  
          
		  
         
		  
         
		  
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
