سعودی وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال، تعلقات پر تبادلہ خیال

Published On 03 November,2025 06:20 am

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو کے درمیان رابطے میں خطے کی صورتحال، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر خارجہ سے برطانوی ہم منصب نے بھی ملاقات کی، سعودی عرب اور برطانیہ کے تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔