ویڈیو لیک سکینڈل: اسرائیلی فوج کی سابق ملٹری ایڈووکیٹ جنرل گرفتار

Published On 04 November,2025 03:57 am

تل ابیب: (دنیا نیوز) ویڈیو لیک سکینڈل پر اسرائیلی فوج کی سابق اعلیٰ وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیک ہونے والی ویڈیو میں اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کے قیدی پر تشدد کرتے دکھایا گیا تھا، میجر جنرل یفات تومر نے گزشتہ ہفتےعہدے سے استعفیٰ دیا تھا، میجرجنرل یفات تومریروشلمی ملٹری ایڈووکیٹ جنرل تھیں۔

لیک ویڈیواگست2024ء میں اسرائیلی چینل نے نشر کی تھی، تشدد کے بعد قیدی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، واقعہ کے بعد 5 اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔