نیوجرسی: (دنیا نیوز) نیوجرسی اور ورجینیا میں بھی گورنر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔
نیوجرسی میں گورنر کے انتخاب کیلئے ڈیموکریٹ امیدوار مکی شیرل اور ری پبلیکن جیک سیاٹا ریلی مدمقابل آگئی، نیوجرسی کے نائب گورنر کیلئے ڈیموکریٹ ڈیل جی کالڈویل اور ریپبلیکن امیدوار جم گینن مدمقابل ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی الیکشن میں ووٹرز کی بڑی تعداد نے قبل از وقت ووٹ ڈالے، نیو جرسی میں گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار مکی شیرل معمولی برتری حاصل کئے ہوئے ہیں۔
.jpg)
ورجینیا میں گورنر کے انتخاب کیلئے ڈیموکریٹ ابیگیل سپین برگر اور ری پبلیکن وینسم ارل مد مقابل ہیں، ورجینیا کے نائب گورنر کیلئے ڈیموکریٹ غزالہ ہاشمی اور ری پبلیکن جان ریڈ مدمقابل ہیں، ورجینیا میں دونوں بڑی جماعتوں کی خواتین امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔
ووٹرز صحت، تعلیم اور روزگار کے مسائل کو ترجیح دے رہے ہیں۔



