حکومتی شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار خود امریکی صدر ہیں: ظہران ممدانی کا ٹرمپ کو جواب

Published On 06 November,2025 01:19 am

نیویارک: (دنیا نیوز) نومنتخب میئر نیو یارک سٹی ظہران ممدانی نے ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار خود صدر ٹرمپ ہیں۔

نومنتخب میئر نیو یارک سٹی ظہران ممدانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا میری کامیابی صدر ٹرمپ کیلئے ایک سبق ہے، وائٹ ہاؤس کی جانب سے میئر منتخب ہونے پر مبارکباد موصول نہیں ہوئی، صدر ٹرمپ نے عوام کیلئے حالات مزید مشکل بنا دیئے ہیں۔

ظہران ممدانی نے کہا کہ نیویارک کی ترقی کیلئے ٹرمپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہوں، نیویارک کے شہری اب میری ذمہ داری ہیں، نیویارک کے شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم جنوری کو حلف اٹھانے کے بعد نیویارک کے نئے دور کا آغاز ہوگا، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کروں گا۔