فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں ظہران ممدانی نیویارک میں کیسا کام کرتے ہیں، ہم ان کی مدد کریں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیویارک کا منتخب میئر ظہران ممدانی ایک کمیونسٹ ہے، ان کی جیت سے ہم نمٹ لیں گے، نیویارک میں خود مختاری کا تھوڑا حصہ کھو دیا، ہم اپنی کامیابی کو دہرائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کی جیت کے بعد بھی نیویارک کا خیال رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو ریپبلکنز کے ہارنے کی وجہ قرار دے دیا تھا، نیویارک میں الیکشن ہارنے کی بڑی وجہ حکومتی شٹ ڈاؤن تھا، شٹ ڈاؤن نے گورنر اور میئر کے حالیہ انتخابات میں بڑا اثر ڈالا، ڈاک کے ذریعے ووٹ دینا بدعنوانی کی اجازت دیتا ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔



