ظہران ممدانی نے میئر نیویارک کے انتخاب میں شاندار فتح حاصل کی: میئر لندن

Published On 06 November,2025 05:58 am

لندن: (دنیا نیوز) میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ظہران ممدانی نے میئر نیویارک کے انتخاب میں شاندار فتح حاصل کی۔

میئر لندن صادق خان نے ظہران ممدانی کی جیت پر ردعمل میں کہا کہ عوام نے خوف پر امید کو ترجیح دی، انہوں نے کہا کہ لندن کی طرح نیویارک بھی ایک آزاد خیال، کثیر الثقافتی اور کامیاب شہر ہے۔

صادق خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاست کے بالکل برعکس ہیں، واضح رہے کہ برٹش مسلم صادق خان 2016 میں لندن کا پہلی بار میئر بنے تھے۔

یاد  رہے کہ امریکا میں 34 سالہ ڈیموکریٹک سوشلسٹ زہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود نیویارک سٹی کے میئر کا انتخاب جیت لیا ہے۔

ظہران ممدانی نے 486,741جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نیڈریو کومو نے 396,177 ووٹ لئے تھے، ری پبلکن کے کرٹس سلوا صرف 79,281 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

ظہران ممدانی کا مقابلہ نیویارک کے سابق گورنر اور آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ری پبلکن حریف کرٹس سلوا سے تھا، نیویارک میئر کے الیکشن میں نئی تاریخ رقم ہوگئی جہاں 2001ء کے بعد میئر کے انتخابات میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا تھا۔