ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو نیویارک میں ریپبلکنز کے ہارنے کی وجہ قرار دیدیا

Published On 06 November,2025 01:16 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شٹ ڈاؤن کو ریپبلکنز کے ہارنے کی وجہ قرار دے دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک میں الیکشن ہارنے کی بڑی وجہ حکومتی شٹ ڈاؤن تھا، شٹ ڈاؤن نے گورنر اور میئر کے حالیہ انتخابات میں بڑا اثر ڈالا، ہمیں اس وقت طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں طویل شٹ ڈاؤن ڈیموکریٹس کی وجہ سے ہوا، ہمیں آج رات ہی بل پاس کرنا شروع کرنا چاہئے، ایسی قانون سازی کرنے جا رہے ہیں جو آج سے پہلے کبھی نہیں ہوئی، حکومت کی جلد بحالی اشد ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریپبلکنز کو فیلی بسٹر قانون ختم کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ووٹر رجسٹریشن فہرستوں سے متعلق قانون منظور کرنا چاہئے، ڈاک کے ذریعے ووٹ دینا بدعنوانی کی اجازت دیتا ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔