بروکلین میں ٹرن آؤٹ جیت کی امید بڑھا رہا، نوجوان ووٹرز نے نیا توازن پیدا کیا: مشیر ظہران

Published On 05 November,2025 04:25 am

نیویارک: (دنیا نیوز) ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کے مشیر نے کہا کہ بروکلین میں ووٹنگ حوصلہ افزا رہی۔

ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کے مشیر نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پر امید ہے ممدانی پچاس فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر سکتے ہیں، انتخابی مہم میں بروکلین، کوئنز، برونکس اور مین ہیٹن پر خصوصی توجہ دی گئی۔

مشیر ممدانی کا کہنا ہے کہ بروکلین میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ جیت کی امید بڑھا رہا ہے، نوجوان ووٹرز کی شمولیت نے نیا توازن پیدا کیا، ابتدائی ووٹنگ کے آغاز میں بزرگ ووٹرز کی شرح زیادہ رہی۔

ظہران ممدانی کی انتخابی مہم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے آخری دنوں میں نوجوان ووٹروں کا جوش بڑھا۔