ورجینیا: (دنیا نیوز) امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیمو کریٹ امیدوار ایبی گیل ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر اور غزالہ ہاشمی پہلی نائب گورنر منتخب ہو گئیں۔
ڈیموکریٹ ایبی گیل اسپین برجر نے ورجینیا کے گورنر کی دوڑ جیت لی، ایبی گیل اسپینبرجر نے ریپبلکن ونسم ارل سیرزکوشکست دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق ایبی گیل اسپین برجرریاست کی قیادت کرنےوالی پہلی خاتون بن گئیں، اسپین برجر 7لاکھ 84ہزار 763 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، ونسم ارل سیرز6لاکھ 49ہزار937 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ورجینیا لیفٹی نینٹ گورنر کے الیکشن میں غزالہ ہاشمی کو حریف جان ریڈپر برتری حاصل ہے، ورجینیا میں نائب گورنر کی امیدوار غزالہ ہاشمی کی کامیابی کے واضح امکانات ہیں۔
غزالہ ہاشمی بھارتیوں اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز ہیں، غزالہ ہاشمی کی جیت مسلم خواتین کے لئے نئی تاریخ رقم کرے گی، غزالہ ہاشمی ورجینیا کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی سینیٹر رہ چکی ہیں۔



