رواں سال کا سب سے بڑا اور روشن ’سپر مون‘ آسٹریلیا میں نمودار

Published On 05 November,2025 05:39 pm

سڈنی :(دنیا نیوز) رواں سال کا سب سے بڑا اور روشن ’سپر مون‘ آسٹریلیا میں نمودار ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سڈنی کے بونڈائی بیچ پر’ سپرمون‘ کا شاندار نظارہ، شہریوں نے خوشی منائی گئی، نومبر کے سپرمون نے رات کو دن بنا دیا،ساحل پر سیاحوں کا رش بڑھ گیا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ زمین کے قریب ترین فاصلے پر روشن چاندفوٹوگرافروں کیلئے یادگار لمحہ بن گیا، شہریوں نے چھتوں اور ساحلوں سے سپرمون کا منظر خوب انجوائے کیا۔

دوسری جانب فلکیاتی ماہرین نے کہا کہ یہ سال کا سب سے روشن سپرمون ہے، یہ رواں سال کے 3 سپر مونز میں سے دوسرا سپر مون ہے، اپنے حجم اور روشنی میں غیر معمولی اضافے کے ساتھ آسمان کو جگمگا دیا۔

ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ سپرمون کے عروج پر چاند کا زمین سے فاصلہ 2لاکھ 21 ہزار 817 میل رہ جائے گا، چاند اپنے معمول کے حجم سے 9.7 فیصد تک بڑا اور 16 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔