کیف: (ویب ڈیسک) یوکرین کے علاقے خارکیف میں رات گئے روسی میزائل حملوں میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
خارکیف ریجن کے گورنر اولیگ سنیہوبوف کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 14 سالہ لڑکی، 12 سالہ بچہ اور 61 سالہ مرد بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب روس کی سرکاری نیوز ایجنسی ریا نووستی نے وزارتِ دفاع سے متعلق دعویٰ کیا کہ روسی فضائی دفاع نے رات کے دوران 36 یوکرینی ڈرونز مار گرائے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق یوکرینی ڈرون حملوں نے روس کے زیرِ قبضہ دونیتسک ریجن کے توانائی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، جس کے باعث تقریباً 5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔



