ماسکو: (دنیا نیوز) روس کا کہنا ہے کہ صدر پیوٹن اور صدر ٹرمپ کی ملاقات منسوخ نہیں ہوئی، افواہ غلط ہے۔
روسی صدارتی دفتر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روسی اور امریکی وزرائے خارجہ ملاقات کی تیاری کیلئے کام کر رہے ہیں، پیوٹن اور ٹرمپ وقت ضائع کرنے کیلئے ملاقات نہیں کریں گے، ملاقات کا عمل پیچیدہ ہے اور دونوں رہنماؤں نے تیاری کی ہدایت دی ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھاکہ صدر پیوٹن کی ہدایات پر ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مذاکرات کریں گے، روس اور امریکا کے درمیان مختلف مسائل کے باوجود بات چیت جاری رہے گی۔



