ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ کوئی بھی خود دار ملک دباؤ میں آ کر کوئی کام نہیں کرتا، امریکی پابندیوں کا روسی معیشت پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا۔
ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکی پابندیاں امریکا سمیت عالمی تیل قیمتوں کو متاثر کریں گی، روسی صدر پیوٹن نے امریکی پابندیوں کو دباؤ ڈالنے کی کوشش قرار دیا۔
پیوٹن نے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون جاری ہے، روس پر یوکرین کے حملے بڑھتے ہوئے تناؤ میں اضافے کا باعث بنیں گے۔
روسی صدر نے کہا کہ یوکرین کو بڑے حملوں کی اجازت دینے سے جنگ کی نوعیت بدل جائے گی، یہ مغربی ممالک کی براہِ راست جنگی مداخلت کے مترادف ہوگا۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کا جوابی حملہ سنجیدہ اور بھرپور ہوگا ، روس کو لاحق خطرات کی بنیاد پر مناسب فیصلے کیے جائیں گے۔



