واشنگٹن: (دنیا نیوز) یوکرین کے صدر زیلنسکی امریکا پہنچ گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زیلنسکی کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا کہ پیوٹن یقیناً حماس یا کسی دوسرے دہشت گرد سے زیادہ بہادر نہیں۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ طاقت اور انصاف کی زبان روس کیخلاف بھی ضرور کارگر ثابت ہوگی، ہم دیکھ رہے ہیں ٹوماہاک کا ذکر سنتے ہی ماسکو بات چیت کیلئے بے تاب ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی نے واشنگٹن کی جانب صلح کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں روس کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر جلد از جلد مذاکرات اور امن کے معاہدے کے حصول کے لیے کام کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ یوکرین کی نایاب معدنیات پر معاہدہ کرنے کے لئے بھی تیار ہیں۔