ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کا ٹیلیفونک رابطہ، فضائی دفاع مضبوط بنانے پر گفتگو

Published On 11 October,2025 08:50 pm

کیف: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

یوکرینی صدر نے امریکی صدر ٹرمپ کو غزہ میں جنگ بندی پر مبارکباد دی اور کہا کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ فضائی دفاع کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی۔

زیلنسکی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ روکی جاسکتی ہے تو یوکرین میں بھی روکی جاسکتی ہے، روس کوسفارتکاری کیلئے تیار ہونا چاہئے یہ صرف طاقت سے ممکن ہے۔