یوکرین کوروس کیخلاف جنگ میں شدید مالی مشکلات کا سامنا

Published On 16 October,2025 03:37 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین کو روس کیخلاف جنگ میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

یوکرین کو 2026میں روس سے جنگ کیلئے 12 سے20 ارب ڈالر چاہئیں، امریکا نے روس کو یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے طاقت کے استعمال کی دھمکی دیدی، امریکا کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرین میں جنگ بندی نہ کی تو بھاری قیمت ادا کرے گا۔

امریکی وزیر دفاع کی نیٹوہیڈکوارٹر میں یوکرینی دفاعی وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی روسی جارحیت کا ٹھوس جواب دیں گے۔