برسلز: (دنیا نیوز) روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
خبرایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کے لئے 12نکاتی تجویز تیار کر لی گئی، یورپی ممالک یوکرین اور روس کو سیز فائر کے لئے 12نکات پر مشتمل مشترکہ تجویز پیش کریں گے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ روس یوکرین امن معاہدے پرعمل درآمد کو یقینی بنائیں گے، امن معاہدے کے بعد روس پر عائد پابندیاں ہٹا لی جائیں گی۔
صدر پیوٹن نے امریکی صدر سے قابض یوکرینی علاقے کے بدلے امن معاہدے پر زور دیا ہے۔