زیلنسکی کو واضح بتا دیا خون خرابے روکنے کا وقت آگیا: ڈونلڈ ٹرمپ

Published On 18 October,2025 04:30 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ صدر زیلنسکی کو ملاقات میں واضح بتا دیا کہ خون خرابے کو روکنے کا وقت آگیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد سوشل پوسٹ کے ذریعے پیغام میں کہا کہ جنگ کون جیتا اور کون ہارا تاریخ پر چھوڑ دیں، ملاقات سے پہلے پیوٹن کو بھی یہی پیغام دے چکا ہوں، قتل عام کو ختم کر کے معاہدہ کرنا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ شہریوں کو امن کے ساتھ گھروں کو واپس جانا ہے، جنگ میں اب مزید جانی اور مالی نقصان نہیں ہونا چاہئے، ہزاروں افراد بغیر کسی مقصد کے قربان ہو چکے، یوکرین کے صدر زیلنسکی سے ملاقات اچھی رہی۔