یوکرینی صدر کی ٹرمپ سے ملاقات، روس سے جنگ ختم کرانے کی استدعا

Published On 18 October,2025 04:07 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر وفد کے ہمراہ وائٹ ہاؤس پہنچے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

صدر زیلنسکی نے کہا صدر ٹرمپ کے پاس موقع ہے یوکرین جنگ کو ختم کریں، ہم امن چاہتے ہیں مگر صدر پیوٹن نہیں چاہتے۔

صدر ٹرمپ نے کہا میرا خیال ہے روسی صدر بھی جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم ٹوما ہاک میزائل کے بغیر جنگ ختم کرنے کے کافی قریب ہیں، دونوں صدور نے نرمی دکھائی تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، ہم روسی صدر پیوٹن کو جنگ ختم کرنے پر قائل کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں ہم نے 59 ممالک کو متفق کیا، بھارت اب روس سے تیل نہیں خریدے گا۔