کیف: (دنیا نیوز) روس کے یوکرین پر حملے جاری رہے، 24 گھنٹے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
روس نے یوکرین کے شہر کیف پر ڈرون میزائل حملہ کیا جس کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے، روس نے رہائشی اہداف سمیت توانائی مراکز پر بھی بڑے حملے کئے، روسی ڈرون بچوں کے مرکز پر بھی گرا، تمام بچے محفوظ رہے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا بچوں کے مرکز پر روسی حملے کا کوئی جواز نہیں بنتا، یہ دہشتگردی ہے، ایسے حملوں کے دوران مذاکرات ممکن نہیں۔



