یورپی یونین کا یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان

Published On 24 October,2025 06:36 am

برسلز: (دنیا نیوز) یورپی یونین نے یوکرین کی مالی ضروریات پوری کرنے کا اعلان کردیا۔

صدر یورپی کونسل انتونیو کوسٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی رہنماؤں نے یوکرین کیلئے 2026ء اور2027ء کیلئے امداد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، تفصیلات اور طریقہ کار پر حتمی فیصلہ دسمبر میں ہوگا، یوکرین کو اپنی دفاعی ضروریات کیلئے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔

انتونیوکوسٹا نے کہا کہ یورپ یوکرین کی بھر پور مالی معاونت جاری رکھے گا۔

یوکرینی صدر زیلنسکی نے یورپی یونین کی جانب سے مالی مدد کے اعلان کا خیر مقدم کیا، انہوں نے کہا یورپی یونین نے یوکرین کی مالی امداد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔