دونیتسک:(دنیا نیوز) روس کے یوکرین پر حملوں میں 2افراد ہلاک جب کہ 11 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی حکام کے مطابق زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جاری ہے جب کہ حملوں سے شہریوں میں خوفزدہ پھیل چکا ہے۔
حکام نے بتایا کہ روس نے رات بھر 450 ڈرونز اور 45 میزائلز داغے، حملوں کا ہدف توانائی کا شعبہ اور بنیادی ڈھانچے تھے، روسی حملوں سے توانائی انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا اور متعدد شہروں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی کا اتحادیوں سے روس پر سخت پابندیوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ روس کے توانائی شعبے پر پابندیاں جنگی مالی معاونت روک سکتی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حملے شہریوں کو نشانہ بنانے کے مترادف ہیں، بین الاقوامی کمیونٹی روس کی توانائی کی آمدنی پر دباؤ ڈالے۔



