دبئی: (دنیا نیوز) بھارتی لڑاکا طیارے تیجس کی تباہی کی ممکنہ وجوہات سامنے آگئیں۔
ابتدائی شواہد کے مطابق واقعہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ تھا، پائلٹ کی کسی غلطی کا امکان نظر نہیں آتا، پائلٹ نے سات مرحلوں پر مشتمل سخت تربیتی عمل مکمل کیا تھا، طیارہ ’تیجس‘ پر خصوصی 6 ماہ کی تربیت حاصل کی۔
پائلٹ تمام کورسز میں ٹاپر رہا، ہنگامی لمحے میں پائلٹ نے تمام طے شدہ طریقہ کار پر عمل کیا، حتمی انکوائری تکنیکی پہلوؤں پر مرکوز ہوگی۔
کنٹرول سرفیس فَلٹر، ڈھیلے ہِنچ یا گھسے بیئرنگ ممکنہ وجہ ہو سکتے ہیں، فیول یا آئل سسٹم فیلئر، ٹیکنِیکل ٹیم کی نظر میں بڑا فیکٹر ہے۔
آئل پریشر ڈراپ سے انجن فلیم آؤٹ کا امکان ہے، فیول پمپ فیلئر یا ویپر لاک سے انجن کٹ آؤٹ بھی ممکن ہے۔
الیکٹریکل فیلئر بھی حادثے کا ایک اہم زاویہ ہو سکتا ہے، ڈوئل بس فیلئر سے الیکٹرانک اگنیشن یا فیڈک سسٹم متاثر ہوسکتا ہے۔
ایویانکس لاس سے فلائی بائی وائر اسٹیبلیٹی ناکارہ ہونے کا امکان ہے، کینوپی علیحدگی کی وجہ سے اچانک ڈریگ اور عدم استحکام رپورٹ ہو سکتا ہے۔
ٹرم یا اسٹیبلیٹی سسٹم فیلئر بھی تیجس طیارہ گرنے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے یا اسٹیبلیٹی آگمینٹیشن سسٹم کی غلطی کا امکان ہو سکتا ہے۔



